ٹبہ سلطان پورہسپتال: ڈاکٹرکی مبینہ کرپشن، انکوائری سے پہلے ناشتہ، ٹیم سربراہ کو آموں کا تحفہ 

ٹبہ سلطان پورہسپتال: ڈاکٹرکی مبینہ کرپشن، انکوائری سے پہلے ناشتہ، ٹیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)  سلطان پورہسپتال میں مبینہ طور پر لیڈی ڈاکٹراور کلریکل اسٹاف کی ملی بھگت سے میڈیسن، ماسک اور دیگر سامان کی خریداری کے بوگس بل بنا کر قومی خزانہ سے ایک کروڑ20لاکھ روپے نکلوانے کے معاملہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقات کمیٹی جس کے چیئر مین ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی سے ڈاکٹر خالد محمود، ڈپٹی ڈی ایچ او (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

تحصیل میلسی راؤ خلیل احمد، بورے والا سے ڈپٹی ڈی ایچ او عمر دراز اور سنیئر کلرک ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا عبدالستار شامل ہیں کمیٹی نے صبح آتے ہی تحقیقات کرنے سے قبل لیڈی ڈاکٹر انچارج ہسپتال کے کواٹر میں جاکر ایک گھنٹہ میٹنگ کی اور وہی پر بیٹھ کر صبح کا ناشتہ کیاجس کے بعد فرضی کاروائی ڈالنے کے لئے ہسپتال میں ریکارڈ کی چھان بین شروع کر کے جانے سے قبل لیڈی ڈاکٹر کو سب اُوکے کاگرین سگنل دے دیا جس پر ذرائع کے مطا بق لیڈی ڈاکٹر نے اعلیٰ قسم کے آموں کی 6عدد پیٹیاں کمیٹی کے چیئر مین پی ایم او ڈی ایچ او کیووہاڑی ڈاکٹر خالد محمود کو جاتے ہوئے بطور تحفہ جو ڈاکٹر خالد محمود ساتھ لے گئے واضع رہے کہ علاقہ کی عوام نے تحصیل میلسی کے ڈپٹی ڈی ایچ او راؤ خلیل کی بطور ممبر کمیٹی میں شمولیت کو پہلے ہی مسترد کردچکے ہیں اب کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر خالد محمود کی جانب سے صبح کاناشتہ اور آموں کی پیٹیاں تحفہ لینے پر تمام تحقیقات مشکوک ہوگئی ہے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد ہمایوں، محمد اشفاق، محمد ندیم، اقبال، محمد شہزاد، اعجاز احمد اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطا لبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی جانب سے مقامی ضلع کے محکمہ صحت کے آفسران پر بنائی تحقیقات کمیٹی کو کینسل کر کے کسی دوسرے ضلع سے محکمہ صحت کی بجائے کسی دوسرے محکموں سے ایماندار آفسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے تاکہ شفاف انداز میں تحقیقات ہو کر ایک کروڑ20لاکھ روپے بوگس بل بنا کر رقم نکلوانے میں ملوث اصل ذمہ داروں کو سزا مل سکے اور لوٹی گئی دولت واپس خزانہ میں آسکے جب اس سلسلہ میں تحقیقاتی کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر خالدمحمود سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ناشتہ کر نا اور آموں کی پیٹیاں لینا یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے اس میں میڈیا معاملہ مت بڑھائے۔
انکوائری