انٹرنیشنل اور لوکل پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کرنیکا فیصلہ

  انٹرنیشنل اور لوکل پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کرنیکا فیصلہ

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے تمام انٹرنیشنل اور لوکل پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق 9 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹم جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام ایئرلائنز کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازم ہوگا۔ اسی طرح ملتان سے بھی داخلی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پروازوں کے(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 شیڈول مطابق ملتان سے کراچی کے لیئے 12 اگست سے پروازیں اپریشنل ہوں گی جبکہ ملتان سے اسلام آباد کے لیئے 14 اگست سے فلائٹ اپریشن کا آغاز کیا جائے گا اس ضمن میں پی آئی اے، فلائی دبئی اور ایئر بلیو نے ٹریول ایجنٹس کو پروازوں کے شیڈول جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -