تحصیل دنیا پور میں اربن فاریسٹ قائم کرنیکی تیاریاں، اقدامات شروع 

تحصیل دنیا پور میں اربن فاریسٹ قائم کرنیکی تیاریاں، اقدامات شروع 

  

 لودھراں (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر پنجاب جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور آئندہ نسلوں کی بقاء  کیلئے شجر کاری وقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تحصیل دنیاپور جلد اربن فاریسٹ بھی قائم کیا جائے گا۔ ان خیالات اظہار انہوں نے تحصیل کونسل دنیاپور کے ہال میں پلانٹ فارپاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید محمد وسیم حسن، تحصیل بھر سے انجمن تاجران کے نمائندہ اور دیگر معززین شہر موجود تھے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری زوار حسین وڑائچ نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا '' پلانٹ فار پاکستان پروگرام''ایک انقلابی اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ  درخت دھرتی کا حسن اور ماحول کو سرسبز و شاداب رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جنکی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے پانچ سال کے دوران دس ارب پودے لگانے کاجوہدف مقرر کیاہے اس سے جنگلات کی دولت میں اضافہ ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن نے کہاکہ شہر بھر میں تمام دوکانوں سے سامنے پودے لگانے کے پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ موحولیات آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی آرائشی پودوں سے تزئین و آرائش کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوامی فلاح وبہبودکے یہ منصوبے خوبصورت منظرپیش کریں۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے اور پودوں کی افزائش اور بقاء پر گہری توجہ کی جا رہی ہے تاکہ خوشگوارماحول کو یقینی بنایاجاسکے۔

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -