میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن، 87بجلی چوروں کا گھیراتنگ 

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن، 87بجلی چوروں کا گھیراتنگ 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)  میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 87بجلی چورپکڑلئے۔94 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر16لا کھ22 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔7اگست 2020?ء کو ملتان میں 18گھر یلو صارفین کو22199(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

یونٹس چوری کرنے پر440178 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 15 گھریلوصارفین کو13024یونٹس چوری کرنے پر159843روپے جرمانہ،وہاڑی میں 8گھریلوصارفین کو9244یونٹس چوری کرنے پر 166139 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 8گھریلو صارفین کو11030یونٹس چوری کرنے پر175594 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 13 گھریلو صارفین کو9254یونٹس چوری کرنے پر157652روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 6گھریلوصارفین کو8876یونٹس چوری کرنے پر165000روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 9 گھریلوصارفین کو 7720 یونٹس چوری کرنے پر87584روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 8گھریلو اور صنعتی صارفین کو 10593یونٹس چوری کرنے پر227522روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 2 گھریلو صارفین کو2211 یونٹس چوری کرنے پر32326 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -