نشتر ہسپتال: کرونا شبہ میں 14مریض زیر علاج،6افراد وینٹی لیٹرپرمنتقل 

نشتر ہسپتال: کرونا شبہ میں 14مریض زیر علاج،6افراد وینٹی لیٹرپرمنتقل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (خصو صی رپورٹر)  نشتر ہسپتال ملتان  کے آئی سو لیشن  وارڈز میں کورونا میں  مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 11 رہ گئی،05 مریضوں کا بدستور وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 جاری ہے تفصیل کے مطابقنشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 11رہ گئی ہے جبکہ 05مریضوں  کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے بدستور علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 14 مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 1672 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ یکم اپریل سے 31 جولائی کے درمیان اب تک مجموعی طور پر کورونا کے باعث 165 افراد دم توڑ چکے ہیں اسی طرح فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان کے مطابق رواں سال نشتر ہسپتال کی لیبارٹری میں 20 ہزار 743افراد کے نمونوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 847 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے
وارڈز