ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن 8فوڈ پوائنٹس سیل، جرمانے

 ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن 8فوڈ پوائنٹس سیل، جرمانے

  

 ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 8فوڈ پوائنٹس سربمہر“9ہزار کلوفیٹ کے تھیلے 3ہزاکلو آئل کی چربی،1,728لیٹر سوڈاواٹر برآمد‘ 153لیٹرملاوٹی دودھ،80کلو بدبودارگوشت، 25کلو کھویا،30کلو حشرات زدہ مٹھائی تلف(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 کردیا‘صفائی کی خراب صورتحال پر 33 فوڈپوائنٹس کو لاکھوں روپے کے جرمانے،252 شاپس مالکان کو نوٹس جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع شیخ عامر فیٹ رینڈرنگ یونٹ کھلے،ناقابل سراغ آئل کی تیاری کرنے اور الخیر پولٹری شاپ کو بھاری مقدار میں خراب،بدبودارگوشت محفوظ کرنے پر سیل کیاگیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں غلام مرتضی ٹریڈرز کو سرخ مرچ میں ملاوٹ کرنے،کھلے مصالحوں کی فروخت کرنے پر،کھلے مصالحوں کی فروخت کرنے پر سیل کیا گیا۔مزید مظفرگڑھ میں اسماعیل سوڈاواٹر،وہاڑی میں بسم اللہ سوڈا واٹرکو ناقابل سراغ ذائقوں کا استعمال کرنے اور مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے پر سیل کیاگیا۔مزید کارروائیوں کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپور میں عمرپان شاپ،میر کریانہ سٹور کو گٹکے کی فروخت کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کیا۔رحیم یارخان میں چنجن فوڈز پروڈکٹ کو نامناسب لیبلنگ کرنے اور کیے گئے ٹیسٹ میں برکس ویلیو کم ہونے پر یونٹ کو سیل کیاگیا۔اس کے علاوہ خانیوال میں طلحہ عرفان بیکرز کو ٹوٹے بدبودار انڈوں کی سٹوریج کرنے پر 25ہزار،لودھراں میں جمی آئسکریم یونٹ کو واشنگ ایریامیں گندا پانی کھڑا ہونے پر15ہزار،مظفرگڑھ میں کنگ چلر آئسکریم گزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،آئسکریم کی تیاری میں ایکسپائرڈ اجزاء کا استعمال کرنے پر 10,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مزید براں ملتان میں 87، بہاولپور میں 79، ساہیوال میں 77اور ڈیرہ غازی خان میں 91 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ملتان میں 11، بہاولپور میں 7 اور ڈی جی خان میں  9 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طورپر 248,000 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -