ٹبہ سلطان پور: جھلس کرزخمی ہونیوالا نوجوان نشترمیں جاں بحق 

  ٹبہ سلطان پور: جھلس کرزخمی ہونیوالا نوجوان نشترمیں جاں بحق 

  

    ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر330ڈبلیو بی میں 35سالہ نوجوان محمد آصف نے بے روز گاری سے تنگ آکر خود کو کمرے (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

میں بند کر کے آگ لگالی آگ لگنے کے باعث نوجوان کا جسم بری طرح جھلس گیا جس کوفوری طور پر پرائیویٹ گاڑ ی میں ڈال کر ہسپتال منتقل کیا گیالیکن نوجوان محمد آصف ملتان کے برن یونٹ میں پہنچ کر جابحق ہو گیا جابحق ہونے والے نوجوان نے ٹبہ سلطان پور میں شوارمہ کی شاپ بنا کر رکھی تھی اور لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار شدید متاثر تھا محمد آصف کی نماز جنازہ اُن کی رہائش گاہ کے قریب چک نمبر330ڈبلیو بی میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی واضع رہے کہ جابحق ہونے والے محمد آصف کے چھوٹے بھائی محمد عابدنے بھی ایک سال قبل زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی تھی۔  

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -