رحیم یارخان: چوری کی 10وارداتیں، ملزمان لاکھوں کاسامان لیکرغائب 

رحیم یارخان: چوری کی 10وارداتیں، ملزمان لاکھوں کاسامان لیکرغائب 

  

 رحیم یار خان (  بیورو رپورٹ) چوری کی 10 وارداتوں میں‘ ملزمان نقدی‘ موبائل فون‘موٹر سائیکل‘کمپریسر‘ تانبا اور مویشی چرا کر فرارتفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات بھٹہ کالونی کے رہائشی محمد اعجاز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کا(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 موبائل فون چرا لیا‘ دوسری واردات موضع بکھرانی کے ناصر اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم آصف نے 7 ہزار 500 روپے کی نقدی چرا لی‘ تیسری واردات ظاہر پیر کے رہائشی نواز شریف کے ساتھ پیش آئی جہاں امانت علی وغیرہ نے 4 ہزار 500 روپے کی نقدی چرا لی‘ چوتھی واردات گل محمد لاڑ کے رہائشی محمد عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان شہزاد وغیرہ نے 2 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا‘ چھٹی واردات جن پور کے رہائشی اسد ریاض کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات پاکستان کالونی کے رہائشی ملک جاوید کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان حمید وغیرہ 18 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات جناح ٹاؤن کے رہائشی محمد یوسف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات برتھلہ کے رہائشی تنویر اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 15 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دسویں واردات فوجی چوک کے رہائشی شہزاد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان دانش وغیرہ نے 30 ہزار روپے مالیت کا تانبا کمپریسر چرا لیا جبکہ گیارہویں واردات کچا صادق آباد روڑ کے رہائشی عبدالقدیر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرا ر ہوگئے‘مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہیں۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -