شجاع آباد، کوٹ ادو میں خوفناک حادثے 5افراد جاں بحق نہر سے لاش برآمد 

شجاع آباد، کوٹ ادو میں خوفناک حادثے 5افراد جاں بحق نہر سے لاش برآمد 

  

  ملتان، کوٹ ادو، مظفرگڑھ،خانیوال، باگڑ سرگانہ (خصوصی رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)تھانہ راجہ رام کے علاقے ٹریفک حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 ایمبولینس نمبری جے ایف 5158میت لیکر کراچی سے سرگودھا جارہی تھی کہ مقیم پور شجاعباد انٹر چینج کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ٹرک نمبری جے یو7087سے پیچھے سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور نعیم، ایمبولینس میں سوار افراد 30سالہ قدیر خان اور 70سالہ نامعلوم شخص جو کہ کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہے شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے نعشوں کو ٹی ایچ کیو  شجاعبادمنتقل کرنے کے بعد معاملہ کی چھان بین کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے۔تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے کرنٹ لگنے سے23سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چوک بوہڑ گیٹ  مظفر گڑھ کا رہائشی مظہر علی جو بوہڑ گیٹ چوک خادم حسین کے گھر مزدوری کررہاتھا کہ چھت پر کام کے دوران تار شارٹ ہونے کی وجہ سے کرنٹ لگا جس کی وجہ سے بری طرح جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی،پولیس کے مطابق متوفی مظہر علی کے اہل خانہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہ کروانا چاہتے ہیں جن کی کاغذی کارروائی کرنے کے بعد متوفی کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ 3بجے دن کوٹ ادو کے نواحی موضع شیخ عمر کارہائشی کانسٹیبل محمد طارق بھٹی جو کہ پٹرولنگ پولیس ریاض آباد تعینات تھا اپنی فیملی بیوی 32 سالہ شبیہ بی بی، ہمشیرہ 34سالہ شبانہ بی بی،11 سالہ بیٹا حمزہ اور9سالہ بیٹا محمد دانش کے ہمراہ مہران کار نمبر ی2974ایم این اے جس کو شیخ عمر کا رہائشی طارق چلا رہا تھا اپنے گھر سے براستہ سلطان کالونی ملتان جا رہے تھے کہ شیخو شوگر مل کے قریب سامنے سے آنے والی ہونڈا کار نمبری  اے اے ڈبلیو094جس کو  غازی گھاٹ کا رہائشی24سالہ مبشر فیاض چھجڑا چلا رہا تھا میں تیز رفتاری کی وجہ سامنے سے دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں روڈ کے نیچے جا گری،مہران کار میں سوار محمد طارق کانسٹیبل موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ بیوی ہمشیرہ اور دو بیٹے زخمی ہو گئے،ہمشیرہ شبانہ بی بی  اور بیٹا دانش شدید زخمی ہو گئے  جبکہ ڈرائیور محمد طارق کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، دوسری کار کار ڈرائیور مبشر فیاض بھی زخمی ہوا ہے زخمیوں کو آرایچ سی  سناواں پہنچایا گیا، جہاں سے شبانہ بی بی، محمد دانش اور مبشر فیاض  کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،دوسری کار میں سوارشدید زخمی مبشر فیاض این اے 183کے سابق امیدوار میاں فیاض حسین چھجڑا کا بیٹا ہے،پولیس سنانواں نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔باگڑسرگانہ عبدالحکیم روڈٹریفک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ایک شدید زخمی ہوگیا تیزفیاری کے باعث دوموٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں باگڑسرگانہ کے رہائشی محمد بلال ولد محمد نوازنکیانہ موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ ایک 24 سالہ نوجوان محمد حیبت ولدمحمد اصغر سکنہ پل باگڑسرگانہ شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد  کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کبیروالا کے نواحی علاقے بٹہ کوٹ صفہ ماڈل سکول کے سامنے نہر میں نا معلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے پولیس اور 1122 موقع پر پہنچ گئی۔تفتیش جاری ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -