ملتان:مصالحتی عدالتیں غیر  فعال، سائل پریشان

  ملتان:مصالحتی عدالتیں غیر  فعال، سائل پریشان

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) صوبہ بھر کی طرح ملتان میں بھی مصالحتی عدالتیں غیر فعال ہو گئیں۔ 2017 میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے مصالحتی عدالتیں بنائی تھیں،وکلاء کا کہنا ہے کہ اے ڈی آر (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

کورٹس سے سائلین کو فوری اور سستا انصاف ملتا تھا، فوجداری اور فیملی سمیت تمام کیسز کی مصالحت ہوجاتی تھی، صوبہ بھر میں مصالحتی کورٹس کو بنانے میں خطیر رقم بھی لگائی گئی تھی، یکم جنوری 2020 سے مصالحتی عدالتوں کے ججز کو دیگر نوعیت کے کیسز کی شنوائی دے دی گئی ہے وکلاء مطالبہ کرتے ہیں کہ مصالحتی عدالتوں کو دوبارہ مکمل  فعال کیا جائے۔

پریشان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -