لیاقت پور کو ضلع بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں  بروئے کار لائیں گے، چوہدری مسعود احمد

لیاقت پور کو ضلع بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں  بروئے کار لائیں گے، چوہدری ...

  

لیاقت پور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ تحصیل لیاقت پور کو ضلع کا درجہ دلانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی ضلع بنانے کے لئے تحصیل لیاقت پور میں (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایک پیج پر ہوں گے اپنی رہائش گاہ پر لیاقت پور ضلع بناؤ تحریک کے چیئرمین سید شجر حسین نقوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ ضلع کے حوالے سے انہوں نے 1990 میں بھی کوشش کی تھی اور یہ کوشش مختلف اوقات میں جاری رہی تحصیل لیاقت پور رقبہ، آبادی اور اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹر سے فاصلہ کے حوالے سے ضلع بننے کا حق دار ہے چوہدری مسعود احمد نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد کی قیادت میں ضلع بنانے کی تحریک میں متحرک کردار ادا کریں گے اس سلسلہ میں ایم پی اے سردار عامر نواز خان بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے چوہدری مسعود احمد نے بتایا کہ ضلعی دفاتر کے لئے لیاقت پور میں وسیع سرکاری اراضی موجود ہے انہوں نے ضلع بناؤ تحریک کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مختلف تجاویز دیں وفد میں محمد اسلم کھچی، حکیم نجم الحسن، ابرار  مرتضیٰ، جعفرخان، علی حسین بٹر، وفا سلیم تسکین بھی شامل تھے۔

مسعود احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -