(ن)لیگ،پی پی کی حکومت پرالزام  تراشی فضول، دونوں جماعتیں حالات  دیکھ لیں، چوہدری طاہر اقبال چوہدری

(ن)لیگ،پی پی کی حکومت پرالزام  تراشی فضول، دونوں جماعتیں حالات  دیکھ لیں، ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنماوں کو بات کرنے سے پہلے اپنے اردگرد حالات پر نظر دوڑاکر انہیں درست کرنا چاہئے جب ان کے حالات(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 درست ہوجائیں تو پھر وفاق کی سطح پر بات کریں کراچی اور سندھ کے دوسرے اضلاع آج خوفناک حالات سے گزر رہے ہیں یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا محکمہ موسمیات سندھ گورنمنٹ کو گزشتہ 30 دن سے خبردار کررہا تھا کہ سندھ میں بہت بڑا سونامی آنے والا ہے اس پر توجہ دیں لیکن روم تباہ ہورہا تھا نیرو بانسری بجا رہا تھا کی طرح یہاں بھی سندھ برباد ہورہا تھا اور انتظامیہ نہ صرف خواب استراحت کے مزے کے رہی تھی بلکہ آپس میں لڑ رہے تھے  بلدیاتی ادارے کہہ رہے تھے صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور صوبائی حکومت ذمہ داری بلدیہ پر ڈال رہی تھی ان سب باتوں سے بے خبر ایک بزرگ سیاستدان بلاول کو ملک کا سب سے بڑا نجات دہندہ بنا کر پیش کررہے تھے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی رہنماوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروائے اور آج دونوں اپنی کمائی چھپانے کیلئے اکٹھے ہوکر عمران خان پر الزام تراشی کررہے ہیں۔

فضول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -