لیاقت پور میں دوسرے روز بھی  بارش،نشیبی علاقے پانی سے فل 

  لیاقت پور میں دوسرے روز بھی  بارش،نشیبی علاقے پانی سے فل 

  

 لیاقت پور(نامہ نگار) تحصیل لیاقت پور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا میونسپل کمیٹی نے شہر کے مرکزی بازاروں اور سڑکوں سے پانی فوری(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 طور پر نکال دیا تاہم اسلام نگر، غوثیہ کالونی رشیدآباد کچی منڈی اور دیگر کچی آبادیوں میں موجود پانی تاحال نہیں نکالا جا سکتا تھا بارش کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی شہر اور ملحقہ علاقوں میں آج سارا دن بجلی غائب رہی میپکو ذرائع کے مطابق کالج روڈ پر تاریں ٹوٹنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہواہے۔

بارشوں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -