لوہاری گیٹ: گھریلو تنازعہ پرفائرنگ ایک زخمی نشتر میں جاں بحق 

  لوہاری گیٹ: گھریلو تنازعہ پرفائرنگ ایک زخمی نشتر میں جاں بحق 

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر) تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں گھریلوں تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا،ایک دم توڑ گیا ہے۔تفصیل کے مطابق بیرون حسین آگائی کا رہائشی مظفر کے گھر اسکے بھانجھے محمد عدنان نے گھریلو تنازعہ پر(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

42

 فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر مظفر اور اس کا بیٹا معین شدید زخمی ہوگئے جہنیں طبی امداد کے لئے ریسکیو 1122سے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں مظفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا جبکہ بیٹا معین زیر علاج ہے،ڈاکٹرز کے مطابق دو فائر مقتول مظفر کو لگے جو اپنی اندگی کی بازی ہارگیا جبکہ بیٹے معین کو ایک فائر لگا جو زیر علاج ہے، واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چار خول گولیوں کے قبضے میں لیکر مقتول کے اہل خانہ کے بیان کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -