پانچ ماہ بعد ملتان ٹی ہاؤس، آرٹس کونسل کھولنے کااعلان
ملتان (اے پی پی)لاک ڈاؤن خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی ادبی وثقافتی رونقیں بھی بحال ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد ملتان آرٹس کونسل اورملتان ٹی ہاؤس کی جانب سے سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیاگیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دوروزقبل اعلان (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
کیاگیاتھا کہ 10اگست سے ہوٹل، تھیٹرز اور سینماہالز کھول دیئے جائیں گے جبکہ شادی ہالز اور تعلیمی ادارے بھی مرحلہ وار کھول دیئے جائیں گے۔اس اعلان کے بعد ملتان ٹی ہاؤس اور پنجاب آرٹس کونسل ملتان کی جانب سے بھی پانچ ماہ بعد اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کااعلان کیاگیا ہے۔ملتان ٹی ہاؤس کے نگران ارشد بخاری نے بتایا کہ ملتان ٹی ہا?س بھی 10اگست سے کھول دیا جائے گا۔ٹی ہاؤس 13مارچ کو کورونا وائرس پھیلنے کے بعدبند کیاگیاتھا۔ملتان ٹی ہا?س کے جنرل سیکرٹری،معروف کالم نگار اورشاعرخالد مسعودخان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملتان ٹی ہاؤس اوردیگر اداروں کی طویل بندش کے نتیجے میں ادبی و ثقافتی سرگرمیاں ختم ہوکر رہ گئی تھیں۔ اگرچہ اس دوران آن لائن تقریبات بھی ہوئیں تاہم سامعین کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ٹی ہاؤس کھولنے کے باوجود ہمیں احتیاطی تدابیر برقراررکھنا ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ تمام اراکین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ ماسک لگا کر ٹی ہاؤس میں آئیں۔ ٹی ہاؤس میں آنے والوں کے ہاتھ بھی سینٹی ٹائز کیے جائیں گے اور سینٹی ٹائزر ٹی ہاؤس کی ہرمیز پرموجودہوگا۔دوسری جانب ملتان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹرچوہدری طاہر محمود کی جانب سے بھی اعلان کیاگیا ہے کہ آرٹس کونسل اپنی سرگرمیاں 10اگست سے شروع کردے گا۔جشن آزادی کے موقع پر ملتان آرٹس کونسل میں روایت کے مطابق تقریبات منعقد ہوں گی اور کورونا وائرس پر قابو پائے جانے کے بعد ہم ایک نئے جذبے کے ساتھ جشن آزادی منائیں گے اوراس موقع پر تحریک پاکستان کے ہیروز کے ساتھ ساتھ کورونا کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنیوالوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک پانچ ماہ بعد 13اگست کو دوبارہ آرٹس کونسل میں ہی منعقد ہوگی۔سخن ور فورم کے جنرل سیکرٹری شاکر حسین شاکر نے بتایا کہ ادبی بیٹھک کی بحالی خوش آ ئندہے۔ اگرچہ ہم نے دوماہ قبل مختلف دوستوں کی رہائش گاہوں پر محدود حاضرین کے ساتھ ادبی بیٹھک کا انعقاد شروع کردیاتھا تاہم اس ہفتے سے یہ بیٹھک اب آرٹس کونسل میں ہی منعقد ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ادبی بیٹھک میں ایس اوپیز کومدنظر رکھا جائے گااور کوشش کی جائے گی کہ ہر مرتبہ اتنے لوگوں کوہی مدعو کیا جائے کہ ہم بیٹھک میں سماجی فاصلہ برقراررکھ کر بیٹھ سکیں۔
اعلان