حلقہ میں تعلیم،صحت، پانی اوردیگر منصوبوں پرکام کی رفتار تیز،مینا جعفری لغاری
جام پور (نامہ نگار )سیاست کو کاروبار بنانے اور کمیشن بنانے والوں کے عوام چہرے پہنچانتے ہیں۔عوام کو بے وقوف بنانے کو وقت ختم ہو چکا ہے۔ کوٹلہ مغلاں میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر نو کے کام پر کام جاری ہے۔ سیاست میں عوام کی خدمت کا مشن لے کرکے آئے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے۔ اور زیادتی کرنے والوں (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
کے خلاف ڈٹ کرکے مقابلہ کیا۔ ووٹ کی پرچی عوام کے دلوں پر حکمرانی کرکے لیں گے۔ یہ بات جنوبی پنجاب کی خواتین ونگ کی سربراہ وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر خان کی طرف سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق امیدوار وائس چیرمین مرزا گل نواز خان۔ مرزا نادر خان۔مرزا جنید خان۔ مرزا عثمان۔ پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر مرزا طار ق ضیاء ۔ حسین تبسم۔پرویز احمد خان ودیگر کارکنان لغاری گروپ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں تعلیم۔ صحت۔ صاف پانی سمیت دیگر تعمیر نو کے کام جاری ہیں۔ حلقہ میں لوگوں کو روشنی فراہم کرنے کے لیے زیادہ زیادہ بجلی کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے عوام کو لاہور سے جان چھوٹ جائے گی۔ اور مسائل حکومتی ویژن کے مطابق دیلز پر حل ہو نگے۔ علاوہ ازیں سابق ممبر ضلع کونسل نے عوام کو درپیش مسائل بیان کیے جن کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ضلع وتحصیل انتظامیہ ہدایت جاری کیں۔تقریب سے مرزاگل نواز۔ مرزا نادر فیض مغل نے بھی خطاب کیا اور علاقے کے مسائل بیان کیے۔
سیاست کاروبار