شہید نائیک محمد اکبر پورے فوجی اعزاز کیساتھ مخدوم رشید میں سپرد خاک 

شہید نائیک محمد اکبر پورے فوجی اعزاز کیساتھ مخدوم رشید میں سپرد خاک 

  

 مخدوم رشید(نامہ نگار)سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے  دوران تصادم اور فائرنگ کے تبادلہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان نائیک محمداکبر کا تعلق ملتان کے نواحی علاقہ مخدوم رشید سے تھا،مخدوم رشید کی آرائیں برادری کا یہ سپوت انتہائی مودب،قابل اور محنتی تھا،(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

بچپن ہی سے پاک آرمی جوائن کرنے کا شوق تھا،21 سال قبل آرمی پاک جوائن کی،عید کی چھٹیوں کے بعد کچھ روز قبل گھر سے روانہ ہوا،گزشتہ روز فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،اس موقع پر پاک آرمی اور اے این ایف کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود رہے،ڈی جی اے این ایف اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور والدین کو تعزیتی پیغام بھی دیا گیا،دریں اثناء شہید کے والد حاجی محمد رفیق نے کہا کہ بیٹے سے جدائی کا غم ضرور ہے مگر اس بات پر فخر ہے کہ اللہ پاک نے شہید کا والد بنا دیا،اللہ سے دعا ہے کہ میرے بیٹے کی قربانی قبول فرمائے اور ہمیں بھی صبر عطا فرمائیں۔

سپرد خاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -