مہربان کالونی: شہری کے  گھر فائرنگ، ملزم فرار

مہربان کالونی: شہری کے  گھر فائرنگ، ملزم فرار

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) تھانہ چہلیک کے علاقے میں نامعلوم افراد شہری کے گھر پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،پولیس (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق مہر بان کالونی کے رہائشی زاہد بخاری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر کے گیٹ پر چار فائر کیئے اور فرار ہوگئے، فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر چار خول گولیوں کے قبضے میں لے لئے گئے، زاہد بخاری کے سالے علی کے مطابق ایک سال قبل انہوں نے یہ گھر خالد رفیق حسن خان سے لیا تھا جو اب کہتے ہے کہ یہ مکان دوبارہ ہمیں فروخت کردوں ہمارے انکار پر سابق مالک کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھی یہ فائرنگ بھی اسی شاخسانہ کے نتیجہ ہے فائرنگ کے وقت گھر کوئی موجود نہ تھا۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -