قادرپورراں میں آپریشن‘بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی

قادرپورراں میں آپریشن‘بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی

  

 ملتان(سٹاف رپورٹر)قادرپورراں میں ڈسٹری بیوشن لائن کو ٹمپرڈ کرکے بڑے پیمانے پر سوئی گیس چوری پکڑی گئی،سوئی گیس ٹیم 3دن تک کھدائی کرتی رہی،9ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بتایاگیا ہے کہ سوئی گیس ٹاسک فورس کو مخبری ہوئی کہ بستی بنگلے والی کے نزدیک سوئی گیس کی سروس لائن ٹمپرڈکر کے پائپ کو کنکریٹ سے چھپاکر اوپر دکان تعمیر کرکے بڑے پیمانے پر ڈائریکٹ سپلائی سے گیس چوری کررہے ہیں،جس پرکارروائی کی گئی اورملوث11 ملزمان (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

ملک حسن راں،صداقت علی،شبیر،غلام مصطفی،ملک نوید،اویس،فاروق،ذیشان،فقیر محمد،اختر،محمدافضل کیخلاف مقدمہ درج کرادیاہے۔

گیس چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -