اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر آج پاکستان پہنچیں گے

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر آج پاکستان پہنچیں گے
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر آج پاکستان پہنچیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں، اس سلسلے میں آج بطور منتخب صدر یواین 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔

وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے میں وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی، جس میں 75ویں جنرل اسمبلی ایجنڈے کے مسائل اورترجیحات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -