لبنان میں بیروت دھماکے کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے ،جھڑپوں میں700 سے زائد افراد زخمی،لبنانی وزیراعظم کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کااعلان 

لبنان میں بیروت دھماکے کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے ،جھڑپوں میں700 سے زائد افراد ...
لبنان میں بیروت دھماکے کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے ،جھڑپوں میں700 سے زائد افراد زخمی،لبنانی وزیراعظم کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کااعلان 

  

بیروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان میں بیروت دھماکے کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے ،پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 728 افراد زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،لبنانی وزیراعظم نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کااعلان کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق لبنان میں بیروت دھماکے کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے ،ہزاروں افراد نے بیروت میں جمع ہو کر حکومت مخالف احتجاج کیا اور حکومت سے مستعفی ہونے کامطالبہ کیا۔خبرایجنسی کے مطابق مظاہرین نے وزارت خارجہ اوروزارت اقتصادیات کے دفاترپر قبضہ کرلیااورپارلیمنٹ کی عمارت میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ،پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ابتک 728 افراد زخمی ہو چکے ہیں ،مظاہروں کے دوران ایک پولیس اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ،لبنانی وزیراعظم نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کااعلان کردیا۔

مزید :

بین الاقوامی -