اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد کی خاطر اختلافات ایک جانب رکھ کر شجرکاری مہم کاحصہ بنیں ،عثمان ڈار

اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد کی خاطر اختلافات ایک جانب رکھ کر شجرکاری مہم کاحصہ ...
اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد کی خاطر اختلافات ایک جانب رکھ کر شجرکاری مہم کاحصہ بنیں ،عثمان ڈار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی امورنوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم شروع کررہے ہیں،اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد کی خاطر اختلافات ایک جانب رکھ کر قومی مہم کاحصہ بنیں ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی امورنوجوانان عثمان ڈارنے اپنے ٹوئٹ پیغام میںکہاہے کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم شروع کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان ٹائیگرفورس کے ساتھ مل کر مہم کاآغاز کریں گے ،شجرکاری مہم پاکستان کی بہتری اور آنے والی نسلوں کی سلامتی کیلئے ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد کی خاطر اختلافات ایک جانب رکھ کر قومی مہم کاحصہ بنیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -