تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کو اپنے حلقے میں جانا مہنگا پڑگیا، عوام نے کھری کھری سنادیں

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کو اپنے حلقے میں جانا مہنگا پڑگیا، ...
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کو اپنے حلقے میں جانا مہنگا پڑگیا، عوام نے کھری کھری سنادیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو اپنے حلقے میں جانا مہنگا پڑگیا، وہ این اے 243 گلشن اقبال بلاک 13 پہنچے تو عوام نے گھیر لیا اور  سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عوام کا کہنا ہے کہ  یہاں گٹر ابل رہے ہیں، آپ کہاں ہیں، وہ کروڑوں روپے کہاں گئے؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریوں کے گھیرے میں عالمگیر خان موجود ہیں اور  شہری دوسرے لوگوں کو بھی آواز دے رہے ہیں کہ یہ ایم این اے ہیں،گھروں سے  نیچے آکر جواب پوچھیں، چور چور کی آوازیں اور عالمگیر خان کی ٹیم کے بارے میں باتیں سنی جاسکتی ہیں۔ ویڈیو دیکھئے 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -