لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوا، نیب میں بھی پیش ہوں گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوا، نیب میں بھی پیش ہوں گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوا، نیب میں بھی پیش ہوں گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت پرشروع دن سے ہی تنقید کی جارہی ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوا، نیب میں بھی پیش ہوں گا،
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹائیگرفورس ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم کاآغاز کردیا، شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت پرشروع دن سے ہی تنقید کی جارہی ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوا، نیب میں بھی پیش ہوں گا۔
انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، انکوائری سے نہیں گھبراتا،روزانہ ہزاروں فائلیں ہوتی ہیں، ہرفائل میرے پاس نہیں آتی،پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہاکہ تمام معاملات قانون کے مطابق چلارہے ہیں،مخالفین اپنا کام کریں،ہم بھی اپنا کام کرتے رہیں گے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب بڑا صوبہ ہے یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھا ہے،جہاں جہاں مسائل نظر آتے ہیں،کارروائی کرنا ہمارا فرض ہوتا ہے،وزیراعظم نے دورہ لاہور میں ہماری انتظامیہ کی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جب ہمارا دامن صاف ہے تو ڈرنے کی ضرورت نہیں،ہر جگہ جائیں گے اورتفصیلات بتائیں گے،ہم نے نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ ہی کرنے دیں گے،نیب ایک یا10 بار بلائے ہم جائیں گے ۔