شاہی خاندان ، دیر اخون خیل یوسفزئی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے مالا کنڈ ڈویژن کے عمائدین کے لیے عشائیہ کا اہتمام

شاہی خاندان ، دیر اخون خیل یوسفزئی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے مالا کنڈ ڈویژن کے ...
شاہی خاندان ، دیر اخون خیل یوسفزئی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے مالا کنڈ ڈویژن کے عمائدین کے لیے عشائیہ کا اہتمام

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) شاہی خاندان ، دیر اخون خیل یوسفزئی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے مالا کنڈ ڈویژن کے عمائدین کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں دیر چترال سی پیک روٹ اور کمراٹ ہائی وے کی بحالی کے سلسلے میں شریک عمائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا -  

اس موقع پر میاں منیر ہانس نے کہا کہ سی پیک کے نتیجہ میں پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہونا چاہیے ، تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں اور ان کا احساس محرومی دور ہو سکے ، میاں منیر ہاںس نے کہا کہ دیر کے لوگوں کے لیے سی پیک اور کمراٹ ہائی وے کی بحالی ہونی چاہیے اور ہم ان کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں -

 اے این پی کے صدر عبداللہ خان اور دیگر مقررین نے ان کے مطالبے کی حمایت کی اور کہا کہ سب سیاسی پارٹیوں کو ان کی حمایت کرنی چاہیئے - آخر میں تقریب کے میزبان دیر رائل فیملی گلف مڈل ایسٹ میں ایڈوائزر سمیع اللہ خان  اخون خیل نے سب عمائدین کا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا  ،  تقریب کے مہمان خصوصی میاں منیر ہانس صدر پیپلز پارٹی  مڈل ایسٹ اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز مڈل ایسٹ تھے ۔

تقریب میں  عوامی نیشنل پارٹی یو اے ای کے صدر عبداللہ خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء میں شریف خان اخون خیل ، نیاز خان شانگلہ ، نوابزادہ فاروق خان ، نثار خٹک ، محمد جمن ، اور دیگر عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی - پروگرام کی نظامت کی زمہ داری ملک اسلم نے  پوری کی تقریب میں پریس اور الیکٹرونک میڈیا نے  شرکت کی.

مزید :

تارکین پاکستان -