گریجوایشن کی طالبہ کا ٹیلی فون پر محلے دار سے رابطہ، سب انسپکٹر بھائی نے بہن کی جان لے لی

گریجوایشن کی طالبہ کا ٹیلی فون پر محلے دار سے رابطہ، سب انسپکٹر بھائی نے بہن ...
گریجوایشن کی طالبہ کا ٹیلی فون پر محلے دار سے رابطہ، سب انسپکٹر بھائی نے بہن کی جان لے لی

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا، واردات شہر کے کسی مضافاتی نہیں بلکہ پوش علاقے کلفٹن میں ہوئی ہے۔قتل کی گئی نورالہدیٰ گریجویشن کر رہی تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرین اپارٹمنٹ میں 19 سالہ نور الہدیٰ کو اس کے سگے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم قمر حسنین نے بہن کو گھر کے اندر ہی قتل کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ نور الہدیٰ گریجویشن کر رہی تھی۔

ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ نورالہدیٰ کی اپنے محلے میں کسی سے دوستی تھی اور دونوں فون پر رابطے میں رہتے تھے۔ملزم اپنی بہن کو رابطے سے منع کرتا تھا تاہم بہن نہ مانی تو ہفتے کو فائرنگ کر کے ا±سے قتل کردیا۔پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ اقدام غیرت میں آکے کیا ہے، گرفتار ملزم ڈی ایم سی ساو¿تھ میں سب انسپکٹر ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -