کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، چوبیس گھنٹوں میں صرف 8 اموات، 634نئے کیسز

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، چوبیس گھنٹوں میں صرف 8 اموات، 634نئے کیسز
کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، چوبیس گھنٹوں میں صرف 8 اموات، 634نئے کیسز

  

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں کورونا کا زور ٹوٹنےلگا، 24 گھنٹوں میں صرف 8 اموات ہوئیں اور 634 نئے کیسزسامنے آئے ، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6082 ہو گئی۔

 تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 634 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 تک پہنچ گئی۔کورونا سے اب تک چھ ہزار 82 اموات ہوئی ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 546 ، پنجاب میں 94 ہزار 360 مریض، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 635، بلوچستان میں 11 ہزار 884 کیسز ہیں۔آزاد   کشمیر میں  2134، گلگت بلتستان میں 2321 اور  اسلام آباد میں 15241 کیسز سامنے آئے۔ اس وقت ملک میں 791 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

اب تک دو لاکھ 60 ہزار 248 افراد کورونا کو شکست دیکر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 791 ہے۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -