وزیراعلیٰ پنجاب کی شجرکاری تقریب میں بدمزگی،عظمیٰ کاردار کا عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہونے پر اہلکاروں سے جھگڑا

وزیراعلیٰ پنجاب کی شجرکاری تقریب میں بدمزگی،عظمیٰ کاردار کا عثمان بزدار کے ...
وزیراعلیٰ پنجاب کی شجرکاری تقریب میں بدمزگی،عظمیٰ کاردار کا عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہونے پر اہلکاروں سے جھگڑا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کی تقریب میں بدمزگی پید اہو گئی جب پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کاسردار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہونے پر اہلکاروں سے جھگڑا ہوگیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کاافتتاح کردیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شجرکاری تقریب میں بدمزگی ہوگئی ۔

پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیساتھ کھڑی ہوناچاہتی تھیں ،سکیورٹی اہلکاروں نے عظمیٰ کاردار کو وزیراعلیٰ پنجاب سے دور ہٹا دیا،جس پر عظمی کاردار سکیورٹی اہلکاروں سے جھگڑ پڑی ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کو وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ سے متعلق نامناسب گفتگو پر پارٹی سے نکال دیا گیاتھااور ان سے استعفیٰ طلب کیاگیا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اپنی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -