معروف صحافی مرزا اقبال بیگ کی اہلیہ انتقال کرگئیں

معروف صحافی مرزا اقبال بیگ کی اہلیہ انتقال کرگئیں
 معروف صحافی مرزا اقبال بیگ کی اہلیہ انتقال کرگئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھیلوں کے معروف صحافی ، تجزیہ نگار اور کمینٹیٹر مرزا اقبال بیگ کی اہلیہ انتقال کرگئیں، ان کی وفات کا اعلان خود مرزا اقبال بیگ نے سوشل میڈیا پر کیا۔

اپنی ایک ٹوئیٹ میں مرزا اقبال بیگ نے لکھا کہ " میری پیاری بیوی چل بسیں، ان کی نماز جنازہ ماڈل کالونی کی امین مسجد میں عصر کے وقت ادا کی جائے گی ، اناللہ وانا الیہ راجعون"۔

اقبال بیگ کی اہلیہ کے انتقال پر  اظہار تعزیت کیا جارہاہے اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ حیدر علی کے فینز نے بھی لکھا کہ "معروف سپورٹس اینکر مرزا اقبال کی اہلیہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں. اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین".

رحمان علی نے لکھا کہ "بہت ہی افسوس ہوا یہ خبر سن کر۔ اللہ پاک انکی مغفرت کرے، انکے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ آپکو اور آپکے پورے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین"۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -