تحریک انصاف کے رہنماکی فائرنگ، تین بچے زخمی، پانچ افراد کے سر پھوڑ دیئے

تحریک انصاف کے رہنماکی فائرنگ، تین بچے زخمی، پانچ افراد کے سر پھوڑ دیئے
تحریک انصاف کے رہنماکی فائرنگ، تین بچے زخمی، پانچ افراد کے سر پھوڑ دیئے

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)تین مرلہ زمین کے تنازع پر پی ٹی آئی رہنما میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ کیلئے متوقع امیدوار عبدالرب عدنان کی ساتھیوں کے ہمراہ مخالف پارٹی پر فائرنگ اور تشدد،گولیاں لگنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔ایک کی حالت نازک جبکہ پانچ سگے بھائیوں کے سر پھوڑ دیئے گئے۔مبینہ غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے دیہاتیوں نے جی ٹی روڈ بلاک کردی۔

چیانوالی جی ٹی روڈ پر یاسر نامی شخص نے صدیق وغیرہ سے تین مرلہ جگہ خرید کر اس پر تعمیر شروع کی تو عبدالرب عدنان اسکے بھائیوں اور مسلح گارڈوں نے وہاں پہنچ کر حملہ کردیااور صدیق،ادریس،وسیم،وقار اور احسن کے سر پھوڑ دیئے۔اور دہشت پھیلانے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کردی۔جس کی زد میں آکر تین راہگیر بچے چھ سالہ اذان، آٹھ سالہ ارسلان اور بارہ سالہ ریاض شدید زخمی ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -