پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ نے سعودی شہری سے شادی کرلی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ نے سعودی شہری عمر فاروقی سے شادی کرلی ، دونوں کی شادی کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔
ہیلتھ فیشن ڈیسک کے مطابق ہفتہ کی صبح آمنہ شیخ نے اپنی زندگی کے نئے فیصلے کا اعلان کیا، اور ذرائع نے بتایا کہ آمنہ شیخ نے کوڈڈ مائنڈز کے بانی اور انٹرنیٹ جینئس عمر فاروقی سے شادی کی اور آمنہ کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پہلی شادی سے چار سالہ بیٹی کی والدہ نے عمر فاروقی سے شادی کرلی ۔
View this post on Instagram
رپورٹ کے مطابق سعودی شہری عمر فاروقی دبئی میں مقیم ہیں ، وہ سرمایہ کار اور بچوں کو گیم بنانا سکھاتے ہیں، عمر اور اس کی ٹیم نے 4 سے 16 سال عمر کے بچوں کے لیے ان ہائوس 35 کوڈنگ کورس تیار کیے ۔ بتایا گیا ہے کہ آمنہ شیخ کے پاس بھی امریکہ کی شہریت ہے ۔
View this post on Instagram
اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے لفظ ’فیملی‘ کی وضاحت کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ فیملی ایک نعمت ہے۔آمنہ نے فیملی کو ایک ایسا گروہ قرار دیا جو ساتھ خواب دیکھتا ہے، کھیلتا ہے، ہنستا ہے اور غم و خوشی میں شریک رہتا ہے۔
View this post on Instagram
آمنہ شیخ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اداکارہ سجل علی نے بھی مبارکباد دی ۔
اس سے پہلے آمنہ شیخ انگوٹھیوں کی تصاویر بھی شیئر کرچکی ہیں لیکن ساتھ کچھ لکھا نہیں جس کی وجہ سے مداح شش و پنج میں مبتلاء تھے ۔ تصویر میں تین ہاتھ ہیں جن میں سے ایک ہاتھ چھوٹا ہے جو بچی کا محسوس ہو رہا ہے ، بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں۔آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا ہے اور نا ہی کوئی ایموجی استعمال کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram