نوازشریف پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں،عدالتوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے کیس کو انجام تک پہنچانا چاہیے،فوادچودھری

 نوازشریف پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں،عدالتوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے کیس کو ...
 نوازشریف پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں،عدالتوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے کیس کو انجام تک پہنچانا چاہیے،فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ نوازشریف لندن سے پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں،نوازشریف کےخلاف مقدمات کی سماعت رکی ہوئی ہے،عدالتوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے کیس کو انجام تک پہنچانا چاہیے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ نوازشریف لندن بیٹھے ہوئے ہیں،نوازشریف لندن سے پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں، نواز شریف کےخلاف مقدمات کی سماعت رکی ہوئی ہے،نوازشریف کےخلاف کیس کی سماعت میں ٹیکنالوجی کی مدد فراہم کرسکتے ہیں، نواز شریف کسی بات پر بھی راضی نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاکہ عدالتوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے کیس کو انجام تک پہنچانا چاہیے،مقصد لوگوں کو جیل کے پیچھے رکھنا نہیں، ریکوری ہے،نوازشریف نے گارنٹی دی تھی کہ وہ واپس آئیں گے،وفاقی وزیر نے کہاکہ عدالتیں آصف زرداری والا اصول نوازشریف کیلئے بھی استعمال کریں،عدالتیں نوازشریف کے کیس میں بھی ٹیکنالوجی کا سہارا لیں۔