" نیب کے علاوہ ایف آئی اے اور عدالتوں میں بھی پیش ہوا، یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھاہے اور۔۔۔ " عثمان بزدار بھی بول پڑے

" نیب کے علاوہ ایف آئی اے اور عدالتوں میں بھی پیش ہوا، یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب ...

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، نیب کے علاوہ ایف آئی اے اور عدالتوں میں بھی پیش ہوا، تمام امور قانون کے مطابق چلا رہے ہیں، ہم نے نہ غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد ہم ایک نیا لاہور بسانے جا رہے ہیں، راوی ریور پروجیکٹ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو گیم چینجرثابت ہو گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تمام چیزیں قوانین وضوابط کے تحت کی جاتی ہیں، جب بھی کسی عدالت یا تحقیقاتی ایجنسی نے بلایا پیش ہوا، ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں، مخالفین اپناکام کریں، ہم بھی اپنا کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑاصوبہ ہے یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھاہے، اوپر کی سطح پرتبدیلی آئی ہے، مخالفین کردارکشی کے بجائے خرابیوں کی نشاندہی کریں،غلط کام کیا نہ کسی کوکرنےدیں گے، جب دامن صاف ہے توڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -