دادو اور جھل مگسی میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، وانگو کی پہاڑیوں میں پھنسے ہندوخاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا

دادو اور جھل مگسی میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، وانگو کی پہاڑیوں میں ...
دادو اور جھل مگسی میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، وانگو کی پہاڑیوں میں پھنسے ہندوخاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وانگو کی پہاڑیوں میں پھنسے ہندوخاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا،پاک فوج کے جوان رنگ ،نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر مدد فراہم کررہے ہیں ،وانگو کی پہاڑیوں میں پھنسے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں 8گھنٹے لگے، ہندو فیمیلز و انگو ہلز میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے محصور تھیں ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق دادو اور جھل مگسی کے علاقوں میں ریلیف اورریسکیو آپریشن جاری ہے،پاک فوج اور بحریہ کی ریسکیو ٹیمیں مقامی انتظامیہ کے ساتھ کام کررہی ہیں،آرمی اورنیوی کی میڈیکل و انجینئرنگ ٹیمیں سول انتظامیہ کی معاونت کررہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خوراک فراہم کی جارہی ہے اورمتاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہا ہے،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار افراد کو کھانا فراہم کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاسی پل کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے،بی بی نانی پل کے قریب گیس پائپ لائن متاثر ہوئی ہے،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ وانگو کی پہاڑیوں میں پھنسے ہندوخاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا،وانگو کی پہاڑیوں میں پھنسے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں 8گھنٹے لگے،پاک فوج کے ادارے کاکہنا ہے کہ کوسٹل ہائی وے سے رابطے بحال کردیئے گئے،پانی کا بہاوَ زیادہ ہونے کی وجہ سے این 65پر بی بی نانی اورپنجراپل بند ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -