نیشنل ایسوسی ایشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمیمنٹ آف پاکستان نے شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

نیشنل ایسوسی ایشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمیمنٹ آف پاکستان نے شجرکاری مہم کا ...
نیشنل ایسوسی ایشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمیمنٹ آف پاکستان نے شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل ایسوسی ایشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمیمنٹ آف پاکستان نے اتوار کو اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراؤنڈ سیکٹر ایف 6 میں SDG نمبر 13 اور 15 Climate Action اور Life On Land کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۰ ایسوسی ایشن کے عہدِ داران اور اراکین نے ابتدائی طور پر چیڑ کے 100 درخت لگائے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اس مہم کو پاکستان کے دیگر شہروں یعنی فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور، پشاور، مردان، اور رحیم یار خان تک وسعت دی جائے گی۔

ایسوسی ایشن کی چئیر پرسن محترمہ کرن کیانی، صدر چوہدری فرحان اظہر ، نائب صدر جناب محمد شرجیل ، ڈائیریکٹر SDG یونٹ احسن مرتضیٰ ملک اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ملک نعمان یعقوب نے تقریب میں شمولیت کی،ایسوسی ایشن کی چئیر پرسن محترمہ کرن کیانی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ پاکستان میں SDGs کے اوپر ہمہ وقت کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تعلیمی اور سماجی میدانوں میں ایک عام آدمی کی زندگی پر خوشگوار اثر ڈالا جاسکے۔

NASDPakistan ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جوکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اقوام متحدہ کے احداف برائے پائیدار ترقی پر کام کررہی ہےتاکہ پاکستان کو ایک خوشحال ریاست اور ملک میں تبدیل کیا جاسکے۔

مزید :

ماحولیات -