غیرملکی سفیربھی وزیراعظم کی شجرکاری مہم کاحصہ بن گئے

غیرملکی سفیربھی وزیراعظم کی شجرکاری مہم کاحصہ بن گئے
غیرملکی سفیربھی وزیراعظم کی شجرکاری مہم کاحصہ بن گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرملکی سفیربھی وزیراعظم کی شجرکاری مہم کاحصہ بن گئے،چین،کویت،یمن،آذربائیجان کے سفیروں نے بھی پودے لگائے ۔

غیرملکی سفیروںکاکہنا ہے کہ گرین پاکستان مہم کاحصہ بننے پرخوشی ہے،امید ہے کلین گرین پاکستان مہم کامیاب ہوگی،چینی سفیر نے ڈپلومیٹک انکلیومیں پودالگایا۔

غیرملکی سفیروں نے ٹائیگر فورس کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا،غیر ملکی سفیروں نے کہاکہ ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر نوجوان رضاکاروں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں،ٹائیگر فورس نے کورونا وبا کے دوران مشکل وقت میں بہترین کام کیا،انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹرز، نرسزاورمیڈیکل سٹاف کی خدمات کو بھی یاد رکھاجائے گا۔

پاکستان نے شجرکاری مہم کاحصہ بننے پر غیرملکی سفارتکاروں سے اظہار تشکر کیا،عثمان ڈار نے کہاکہ قومی مہم کاحصہ بننے پر سفارتکاروں کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں ،برادر ممالک کے سفیروں نے مثالی محبت کاثبوت دیا،حکومت پاکستان آپ کے تعاون پر بے حد شکرگزار ہے۔

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں کل شجر کاری کی زبردست مہم کا حصہ بنوں گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم کا منصوبہ ماحول ہی نہیں بلکہ انفرادی طور پر بہتر ثابت ہو گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -