نالوں کی صفائی کاکام جاری،2 لاکھ ٹن سے زیادہ کچرانالوں سے نکالا جا چکا،وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ

نالوں کی صفائی کاکام جاری،2 لاکھ ٹن سے زیادہ کچرانالوں سے نکالا جا چکا،وزیر ...
نالوں کی صفائی کاکام جاری،2 لاکھ ٹن سے زیادہ کچرانالوں سے نکالا جا چکا،وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شدید بارش کے باوجود کسی جگہ پانی نہیں ،تجاوزات کے باعث نالوں کی صفائی میں دشواری کاسامنا ہے،2 لاکھ ٹن سے زیادہ کچرانالوں سے نکالا گیا ہے ،اس وقت بھی نالوں کی صفائی کاکام جاری ہے ،35 نالوں پر سندھ حکومت کام کررہی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شدید بارش کے باوجود کسی جگہ پانی نہیں ،بڑی شاہراہیں کھلی رہیں ،رات تک نشیبی علاقوں سے پانی نکل گیاتھا،کچھ علاقوں میں مسائل ہوئے ،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کی ہے۔
ناصر شاہ نے کہاکہ تجاوزات کے باعث نالوں کی صفائی میں دشواری کاسامنا ہے،2 لاکھ ٹن سے زیادہ کچرانالوں سے نکالا گیا ہے ،اس وقت بھی نالوں کی صفائی کاکام جاری ہے ،35 نالوں پر سندھ حکومت کام کررہی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کاکہنا ہے کہ کافی حد تک چوکنگ پوائنٹس کلیئر کردیئے گئے تھے ،این ڈی ایم اے کے کام کو سراہتے ہیں ،تجاوزات کے مسائل کو حل کیاجائے گا،نالوں پر تجاوزات کو ختم کیاجائے گا،انہوں ںنے کہاکہ سندھ حکومت کسی بھی چیز سے بری الذمہ نہیں ،ضلع جنوبی کے علاقوں سے آج پانی نکالا گیا،کراچی کازیادہ ترعلاقہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آتا ہے ،کنونمنٹ بورڈ کے علاقوں کاذمہ دار بھی سندھ حکومت کو قراردیاجاتا ہے ۔