"یا اللہ 15 تاریخ سے سکول کھل جائیں" ماں نے بیٹے سے یہ دعا مانگنے کو کہا تو آگے سے کیا رد عمل تھا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی پیار آجائے

"یا اللہ 15 تاریخ سے سکول کھل جائیں" ماں نے بیٹے سے یہ دعا مانگنے کو کہا تو آگے ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کی وجہ سے گزشتہ 5 ماہ سے سکول بند ہیں اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح اتفاق رائے کے ساتھ سکول کھول دیے جائیں۔ والدین بھی چاہتے ہیں کہ جلد از جلد سکول کھلیں تاکہ بچوں کی تعلیم کا حرج نہ ہو اور وہ بھی سکھ کا سانس لے سکیں لیکن بچوں کی تو موج لگی ہوئی ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ کبھی سکول کھلیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے سکول کھلنے کی دعا مانگنے کی تجویز پر رونا شروع کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ماں اپنے بچے کو کہتی ہے کہ دعا میں وہ الفاظ دہراؤ جو میں کہہ رہی ہوں۔ 

ماں بچے کے ہاتھ اٹھوا کر کہتی ہے " اے اللہ میں دعا کرتا ہوں کہ 15 تاریخ کو ۔۔۔۔ " یہاں تک بچے نے اپنی ماں کے ساتھ ساتھ دعا کے الفاظ دہرائے لیکن جیسے ہی اس کی ماں نے کہا " سکول کھل جائیں" تو بچے نے رونا شروع کردیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -