تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) جاوید صدیقی کے مطابق  پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے،ملزموں سے کروڑوں روپے مالیت کی 5 من منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ڈی ایس پی جاوید صدیقی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ہربنس پورہ سے گرفتار  کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  جبکہ گروپ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔