وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے سیہون میں سیلابی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے گا 

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے سیہون میں سیلابی صورت حال کا جائزہ لیتے ...
 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے سیہون میں سیلابی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیہون(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہاہے کہ محکمہ موسمیات نےسیلابی ریلا آنےکےحوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی تھی،بروقت اطلاع ہوتی تو ہماری انتظامیہ الرٹ ہوتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیہون میں سیلابی صورت حال کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید  مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلابی ریلے سے جوہی کے ایف پی بند میں تین مقامات پر شگاف پڑے ہیں،کاچھو میں سیلابی ریلا آنے کےحوالےسےمحکمہ موسمیات نےکوئی اطلاع نہیں دی تھی،محکمہ موسمیات کوچاہیےتھا کہ کاچھو میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے مکمل اطلاع کرتے،بروقت اطلاع ہوتی تو ہماری انتظامیہ الرٹ ہوتی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں دیگرصوبوں سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو جاری رکھیں گے، کورونا وائرس سے احتیاط لازمی ہے، ماسک پہننا لازمی ہے لیکن لوگ نہیں پہنتے، اگرلوگ احتیاط نہیں کریں گے توپھر سے لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کو ایس او پیز کے تحت جلد کھولیں گے۔