آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،پاکستانی باولر محمد عباس کی محنت پھر رنگ لے آئی 

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،پاکستانی باولر محمد عباس کی محنت پھر رنگ لے آئی 
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،پاکستانی باولر محمد عباس کی محنت پھر رنگ لے آئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ ریکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بولنگ کے شعبے میں بھی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے محمد عباس مانچسٹر ٹیسٹ میں تین وکٹیں لینے کے بعد آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں، دونوں کے پوائنٹس کی تعداد 769 ہے۔آل راونڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے جب کہ اس فہرست میں پہلا نمبر انگلینڈ کے بین سٹوکس کا ہے۔

مزید :

کھیل -