صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو،چوہدری برداران بھی میدان میں آگئے 

صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو،چوہدری برداران بھی میدان میں ...
صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو،چوہدری برداران بھی میدان میں آگئے 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسجد وزیر خان میں گانے کی ویڈیو فلمانے کے معاملے پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری برادران نے کہا ہے کہ صدافسوس ابھی تک اس کا ارتکاب کرنے والے آزاد ہیں۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے نے کہا کہ اسلام کے نام پر لاکھوں قربانیاں دے کر یہ ملک کیا اس لیے قائم کیا گیا تھا کہ یہاں مساجد میں رقص و سرود ہو؟ مساجد میں کتنی دیدہ دلیری سے ناچ گانا ہو رہا ہے جو کہ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کے تمام ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔انہیں قرار واقعی اور مثالی سزا دی جائے۔اس سانحے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہا سرعام ایسا کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کو ابھی تک پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کی قبیح حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔افسوس صد افسوس، مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد ہیں۔

مزید :

قومی -