بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکےکتنےمصدقہ کیسز سامنے آئے؟تعداد اتنی زیادہ کہ نریندر مودی کے ہوش ہی اڑ جائیں گے
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی وبا کوروناوائرس نے ہمسایہ ملک بھارت میں بری طرح اپنے شکنجے کسے ہوئے ہیں اور اب تک کی تازہ صورتحال کے مطابق بھارت میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد21لاکھ 53ہزار11جبکہ ہلاکتیں 43ہزار379 ہوگئی ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64ہزار399نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید861افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ہندوستانی وزارت صحت کی جانب سےجاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق انڈیا میں نوول کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد21لاکھ 53ہزار10جبکہ ہلاکتیں 43ہزار379 ہوگئی ہیں،اعدادوشمار میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 64ہزار399نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید861افراد ہلاک ہوگئے ہیں،بھارت میں گذشتہ تین دنوں سے مسلسل 61 ہزار سے زیادہ کیسز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ ہندوستان میں اس موذی مرض سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک 14لاکھ 80 ہزار 885 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 ہلاکتوں کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 43،379 ہوگئی ہےجبکہ شفایابی کی شرح 68.78 فیصد اور موت کی شرح 2.01 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔