انگلینڈ کا نمبر ون کھلاڑی اگلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائے گا ،اظہر علی کو میچ جیتنے کا نادر موقع مل گیا

انگلینڈ کا نمبر ون کھلاڑی اگلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائے گا ،اظہر علی کو میچ ...
انگلینڈ کا نمبر ون کھلاڑی اگلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائے گا ،اظہر علی کو میچ جیتنے کا نادر موقع مل گیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون آل راﺅنڈر بین سٹوکس پاکستان کے خلاف اگلے دونوں میچز نہیں کھیل پائیں گے ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ بین سٹوکس اپنی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔بین سٹوکس کے والدین نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے والد گزشتہ سال سے ہسپتال میں داخل ہیں ۔بین سٹوکس رواں ہفتے کے بعد اپنے خاندان سے ملنے کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہونگے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان13اور21اگست کو ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں بین سٹوکس انگلینڈ سائیڈ کا حصہ نہیں ہونگے ۔

مزید :

کھیل -