"نیب کے خلاف نہیں بولنا" عثمان بزدار کی پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان کی سرگوشی، انداز دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

"نیب کے خلاف نہیں بولنا" عثمان بزدار کی پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نیب کے ریڈار پر آچکے ہیں ، ایسے میں وہ انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

شجرکاری مہم کے آغاز پر سردار عثمان بزدار میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے ان سے نیب کے حوالے سے سوال پوچھا ۔ ابھی صحافی کا سوال مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ ان کے پہلو میں کھڑے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آنکھ مسلنے کا بہانہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے کان میں سرگوشی کی اور انہیں کہا " نیب کے خلاف نہیں بولنا"

فیاض الحسن چوہان نے تو اپنے تئیں وزیر اعلیٰ کے کان میں سرگوشی کی تھی لیکن ڈائس پر رکھے میڈیا کے مائکس میں یہ بات ریکارڈ ہوگئی اور اب ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ 

خیال رہے کہ نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 12 اگست کو طلب کررکھا ہے اور ان پر ایک ہوٹل کو غیر قانونی طور پر شراب کا لائسنس جاری کرانے کا الزام ہے۔ عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ نیب ایک بار نہیں 10 بار بھی بلائے تو وہ پیش ہوں گے ، جب ہمارا دامن صاف ہے تو ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی مکمل ویڈیو ، جس میں 7 منٹ 28 سیکنڈ پر فیاض الحسن چوہان کا " مشورہ" سنا جاسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -