فنانس ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے بریک تھرو ہو چکا،گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے ہم ۔۔۔سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے دوٹوک اعلان کردیا

فنانس ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے بریک تھرو ہو چکا،گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے ہم ...
فنانس ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے بریک تھرو ہو چکا،گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے ہم ۔۔۔سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے دوٹوک اعلان کردیا

  

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے واضح کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف(فنانس ایکشن ٹاسک فورس)  کے حوالے سے بریک تھرو ہو چکا ہے اس حوالے سے پارلیمنٹ نے چار بلز پاس کر دیئے ہیں جب کہ آٹھ مزید بلز پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں پاس کئے جائیں گے۔

 شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے  گفتگو کر تے ہوئے کیا  سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے ایف اے ٹی ایف کے جو بھی مطالبات ہیں اُنہیں ہم پورا کر ینگے، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بریک تھرو ہو چکا ہے، اس حوالے سے پارلیمنٹ نے چار بلز پاس کر دیئے ہیں جبکہ آٹھ مزید بلز پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں پاس کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج خوشی کی بات ہے کہ ہم نے اپنے آبائی ضلع صوابی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، اس علاقے میں لوکل کمیٹی بھی ساٹھ ہزار پودے لگائے گی جب کہ سرکاری سطح پر تیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے تمام صحراؤں، سرکاری ہسپتالوں، سکولوں اور کالجز میں درخت لگائے جائیں گے ،پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ حکومت کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار ادا کرے،کیونکہ یہ نہ صرف پاکستان کے مستقبل اور ترقی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے بلکہ حکومتی وژن کے مطابق ہمارا گرین اور کلین پاکستان کا جو خواب ہے وہ پورا ہو جائیگا، پودے لگانا نہ صرف صدقہ جاریا ہے بلکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے بھی پودے لگانا ناگزیر ہے ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -صوابی -