سڑک پر رکشہ میں آگ لگ گئی، قریب سے گزرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دیکھا تو ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

سڑک پر رکشہ میں آگ لگ گئی، قریب سے گزرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دیکھا تو ایسا کام ...
سڑک پر رکشہ میں آگ لگ گئی، قریب سے گزرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دیکھا تو ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ایک غریب آدمی کے رکشہ کو آگ لگی تو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا  اس کیلئے رحمت کا فرشتہ بن گئے۔

فیصل واوڈا پنی گاڑی میں سڑک سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے سڑک پر ایک رکشہ جلتا ہوا دیکھا۔ وفاقی وزیر نے فوری طور پر اپنی گاڑی وہاں رکوالی اور نہ صرف آگ بجھوائی بلکہ غریب رکشہ ڈرائیور کی مدد بھی کی۔

فیصل واوڈا نے غریب رکشہ ڈرائیور کی معلومات لے کر موقع پر ہی اسے نئے رکشہ کی رقم فراہم کردی اور ساتھ ہی اس کی ضروریات کیلئے بھی مالی مدد کی۔

مذکورہ بالا واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا کے اس اقدام کی خوب تحسین کی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -