شوہر نےبیوی کا گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،وجہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن )معمولی جھگڑے پر سنگدل شوہر نے اپنی بیوی کا گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون جاں بحق ہو گئی،40 سالہ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقے ممتاز کالونی مشن روڈ کے رہائشی جاوید کا اپنی بیوی خالدہ کے ساتھ معمولی گھریلوجھگڑاچل رہاتھا، اتوار کے روز بھی دونوں میاں بیوی کے مابین تلخی ہوئی، تلخ کلامی جھگڑے تک پہنچی تو جاوید طیش میں آگیااور تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی خالدہ کا گلہ کاٹ کر موقع سے فرارہوگیا جبکہ خالدہ بی بی زخم کی تاب لاتے ہوئے بروقت طبی امدادملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔ 40 سالہ خالدہ 3 بچوں کی ماں بتائی گئی ہے، افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ جمع ہوگئے جن کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے مقتولہ کی نعش کوپوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔