مسجد میں گانے کی شوٹنگ کا معاملہ، بلال سعید نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

مسجد میں گانے کی شوٹنگ کا معاملہ، بلال سعید نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
مسجد میں گانے کی شوٹنگ کا معاملہ، بلال سعید نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے معاملے پر گلوکار بلال سعید نے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

گلوکار بلال سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان وہ مسجد کا تقدس پامال کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، ان کی جس ویڈیو پر تنقید کی جارہی ہے وہ دراصل فوٹو شوٹ کیلئے ایک سین تھا ۔

بلال سعید نے وضاحت کی کہ مسجد میں نہ تو گانا بجانا ہوا اور نہ ہی ڈانس کیا گیا ، لیکن وہ پھر بھی اللہ کے حضور معافی کے طلبگار ہیں۔

گلوکار نے واضح کیا کہ مسجد کے اندر نکاح کا جو سین شوٹ کیا گیا تھا اس کو 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ویڈیو سے ختم کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے لاہور کی تاریخی جامع مسجد وزیر خان میں اپنے نئے گانے "قبول" کی شوٹنگ کی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے بھی دونوں فنکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

View this post on Instagram

We realize what has happened over the past few days has hurt your sentiments deeply. We as Muslims, as decent human beings and as artists will never, ever trivialize or condone disrespect to Islam or any other religion, race, caste, colour or creed. If we have unknowingly hurt anyone’s sentiments we apologise to you all with all our heart. Please find the video below as a sincere apology from myself, Saba Qamar and the rest of the team. . #BilalSaeed #SabaQamar #Qubool #OneTwoRecords

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music) on

مزید :

تفریح -