فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ دنیا کے تیسرے سینٹی بلینیئر بن گئے۔

بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق مارک زکر برگ ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے بعد دنیا کے تیسرے سینٹی بلینیئر بن گئے ہیں۔ ان کے مجموعی اثاثوں کا تخمینہ 102 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جس کی بنا پر وہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران مارک زکر برگ کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ۔ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں محصور لوگوں نے فیس بک پر خوب وقت گزارا جس کی وجہ سے مارک زکر برگ کی دولت بڑھتی چلی گئی۔

بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے آج (9 اگست) تک مارک زکر برگ کی دولت میں 23 ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر پاکستانی کرنسی کے حساب سے دیکھا جائے تو رواں برس اب تک مارک زکر برگ 3 ہزار 935 ارب روپے کما چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت دنیا میں صرف 3 ایسے لوگ ہیں جن کے پاس 100 ارب ڈالر سے زائد رقم ہے، ان لوگوں کو سینٹی بلینیئر کہا جاتا ہے اور مارک زکر برگ ان میں سے ایک ہیں۔  ان سے پہلے لگژری اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنالٹ بھی سینٹی بلینیئر رہ چکے ہیں تاہم اب ان کی دولت میں 25 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ اس کلب سے نکل گئے ہیں۔